7 اکتوبر 2026 - 00:40
وحشت کا آسیب امریکی معیشت کا انتظار کر رہا ہے، ڈاکٹر قالیباف + تصویر

مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر نے امریکی وزیر خزانہ کے بیانات پر رد عمل دکھاتے ہوئے ایک معاشی میم شیئر کرتے ہوئے لکھا: وحشت کا بھوت امریکی معیشیت کا منتظر ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ||  اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر، ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کے بیانات کے ردعمل میں اپنے ایکس سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک معاشی میم شیئر کرتے ہوئے لکھا: "کیا تم تیار ہو کہ وہ تمہاری روح پر قبضہ کرے؟"

اس تصویر میں تیل اور ڈیزل کی قیمتوں سے لے کر صارفین کے اعتماد اور مکان خریدنے کی طاقت تک کے گرافوں نے مل کر ایک بھوت کی شکل اختیار کی ہے؛ اس طنز کے ساتھ کہ ڈرنے کے لئے ہالووین کا انتظار کرنا ضروری نہیں؛ کبھی کبھی معیشت کا صفحہ کھولنا ہی کافی ہے!

تصویر میں بیسنٹ کے نئے خصوصی مشیراور شرح سود میں کمی کے حامی 'ڈیوڈ زرووس' (David Zervos)  دکھائی دے رہا ہے؛ وہی شخص جس نے کہا تھا کہ جب تک فیڈرل ریزرو شرح سود کم نہیں کرتا، وہ اپنے بال نہیں کٹوائے گا!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

وحشت کا آسیب امریکی معیشت کا انتظار کر رہا ہے، ڈاکٹر قالیباف + تصویر

وحشت کا آسیب امریکی معیشت کا انتظار کر رہا ہے، ڈاکٹر قالیباف + تصویر

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha